مئی 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان ،تونسہ شریف اور اردگرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں۔

ڈیرہ غازیخان. : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے سخی سرور میں کھلی کچہری لگائی، لوگوں کے مسائل سنے اور ان کی تحریری وزبانی 45 درخواستوں پر احکامات جاری کیے اس موقع پر کمانڈنٹ بی ایم پی سید موسی رضا، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اور دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے جس کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر بلایا جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں سے لوگوں کی کثیر تعداد مستفید ہو رہی ہے اور درخواستوں کا آن لائن ریکارڈ مرتب کیا جار ہاہے او ردرخواستوں پر پیشرفت کے حوالے سے سائلین کو باقاعدہ مطلع کیاجاتاہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کھلی کچہری پر جلد پیشرفت رپورٹ مرتب کریں۔عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے احکامات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کے ہر سرکاری دفتر میں اوپن ڈور پالیسی پر بھی عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان. :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خزاں فیسٹیول کے تحت منی بیگم کے ساتھ غزل نائٹ 12 نومبر کو ساڑھے سات بجے شب آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل اظفر ضیاء نے بتایا کہ ثقافتی پروگرام کی صدارت کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان. : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈی جی خان میراتھن 15 نومبر کو دو بجے بعد دوپہر پل ڈاٹ مانکاکینال سے آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان تک منعقد ہوگی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل اظفر ضیاء نے بتایا کہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔رجسٹریشن کیلئے 15 نومبر کو گیارہ بجے دن تک ڈی جی خان آرٹس کونسل اور ہیلپ لائن 03356738722 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان. : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل تونسہ شریف میں سبسڈی پر گندم کے بیج کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔کاشتکاروں کو ایک بوری پر 1200 روپے سبسڈی دی جائے گی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک کلیم کوریہ نے کاشتکاروں میں گندم کے بیج تقسیم کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کو سبسڈی پر گندم کا بیج فراہم کرنا احسن اقدام ہے اس سے شعبہ زراعت کو فروغ ملنے کے ساتھ کاشتکاروں پر زرعی اخراجات کا بوجھ کم ہوگا۔فی ایکٹر زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ بیج کے بیگ کے ساتھ سبسڈی کا ووچر ہے. جس پر کوڈ درج ہے. محکمہ زراعت سے رجسٹرڈ کاشتکار اس ووچر کو سکریچ کر کے دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق 8070پر سینڈ کریں گے.ان کو ایزی پیسہ کیش سے سبسڈی کی رقم کی ادائیگی ہو گی. ماہرین زراعت نے بتایا کہ گندم کی کنگی کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کے بیج کی فراہمی سے کنگی کی بیماری سے نمٹنے اور پیداوار کے اضافے میں مدد ملے گی.


ڈیرہ غازیخان.: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشوں اور سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے والے تین دکانداروں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کرادئیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دکاندار سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔


ڈیرہ غازیخان. : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا مرکزی ریلی بمبے ہوٹل چوک ڈیرہ غازی خان سے نکالی گئی جس میں مختلف محکموں کے افسران،ملازمین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم کے ساتھ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کیلئے سیاہ جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔شرکاء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔


ڈیرہ غازیخان.:چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے ٹیچنگ ہسپتال میں موجود محکمہ بہبود آبادی کے فیملی کلینک کا دورہ کیا انچارج کلینک ڈاکٹر انیلہ عقیل نے بریفنگ دی۔ڈاکٹر انیلہ عقیل نے کہا کہ سردار احمد علی دریشک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بہبود آبادی کی موجودہ عمارت کو منہدم کرنے سے قبل کلینک کیلئے ٹیچنگ ہسپتال کے سنٹرلی ائیر کنڈیشنڈ بلاک میں چھ کمرے دئیے جائیں گے تاکہ بہبود آبادی کا کلینک ٹھیک طریقے سے کام کرتا رہے

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کلینک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔


ڈیرہ غازیخان.: پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ 11ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتار پور رہداری کا افتتاح پی ٹی آئی حکومت کا کارنامہ ہے اور پاکستانی قوم کی طرف سے پوری دنیا کے کرورڑوں سکھوں کے لیے یہ تحفہ ہے جس کے لیے نہ صرف سکھ کمیونٹی مبارکباد کی مستحق ہے بلکہ پی ٹی آئی حکومت، ہمارے ادارے اور پوری قوم بھی مبارکباد کی مستحق ہے بابا گورنانک توحید کے پرچاک اور اسلام کے ابتدائی اخلاقی اصولوں کے شیدا تھے ان کے جنم دن پر سکھ کمیونٹی نے خوشیاں بانٹنا پاکستان کے لیے بھی با سعادت ہے اور ساری قوم اس لیے مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس نے رحمت اللعالمین حضرت محمدؐکے میلاد کے موقع پر محبت، امن بھائی چارے اور اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے ان اصولوں کو زندگی اور تازگی بخشی ہے جو ہمارے پیارے نبیؐ نے ہمیں بتائے، سکھائے اور کرکے دکھائے۔


ڈیرہ غازیخان. : اسپیشل جج انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان میاں عبدالرحمن بودلہ نے مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کرپشن کیس کی سماعت اسپیشل جج انٹی کرپشن نے کی سماعت کے دوران وکلا نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا اورعدالت محفوظ شدہ فیصلہ 11 نومبر بروز سوموار دن 3 بجے سنائے گی سماعت کے موقع پر سردار اویس لغاری بھی عدالت میں موجود تھے واضح رہے کہ سردار اویس لغاری کیخلاف محکمہ انٹی کرپشن نے ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور محکمہ جنگلات کی ہزاروں ایکڑقیمتی اراضی قواعدکے خلاف اپنے قریبی عزیزوں اور من پسند افراد کو الاٹ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کررکھاہے

درایں اثناانٹی کرپشن کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت ختم ہونی چاہئے اور نئے الیکشن فیئر اینڈ فری ہوں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مسلم لیگ ن اس کوآزادی مارچ کو مکمل سپورٹ کر چکی ہے اور دھرنے کو بھی ہم سیاسی طور پر مکمل سپورٹ کرتے ہیں جب کہ ہم نے آزادی مارچ کا استقبال کیا اور اس میں شرکت کی تاہم جلسہ میں شرکت کے لئے رہبر کمیٹی کے فیصلے کا انتظار ہے تاکہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک ہی فیصلہ کریں۔


ڈیرہ غازیخان.:حکومت کا اعلانیہ کشمیر دشمنی کا ہے،کرتارپور راہداری اعلانیہ اور خفیہ ایجنڈا ہے۔ اپوزیشن کا کردار بھی مشکوک، جماعت اسلامی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق 22نومبر کو ڈیرہ غازی خان میں کشمیر واک کی قیادت کریں گے ملک میں معاشی ابتری وجود پر ملکی سیاست میں پی ٹی آئی نے بدتمیزی گالی گلوچ طوفان بدتمیزی کو فروغ دیا آج مکافات عمل کا شکار ہے عمران خان کو اپنے دھرنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے حکمران جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں ملک کو مقروض کرتے ہیں مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے جماعت اسلامی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری صہیب عمار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عارف جروار، امیر ضلع ڈیرہ غازیخان جاوید اقبال بلوچ،شیخ عثمان فاروق،غنا گجر، منیر احمد کلاچی، شیخ عبدالستار،ڈاکٹرمحمداشرف بزدار بھی موجود تھے، صوبائی امیر راؤ محمد ظفر نے کہا، حکومت کے ساتھ پرویز مشرف آصف زرداری میاں نواز شریف دور کے کرپٹ لوگ ہیں عمران خان جھوٹے وعدے کرتے اور یوٹرن لیتے ہیں آج ملک میں کرپشن سابقہ بدعنوان حکومت سے بھی زیادہ ہے۔ جبکہ اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں کی رپورٹوں میں پاکستان بدترین معاشی بحران کا شکار ہے حکمران نااہل ہیں ایگری کلچر شعبہ کا برا حال ہے کاشتکار بدحال ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی فوج کے مظالم کا شکار لیکن مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن خاموش جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہے 22نومبر کو جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق ڈیرہ غازی خان میں کشمیر واک کی قیادت کریں گے انہوں نے کہا اپوزیشن مہنگائی بے روزگاری معاشی ابتری اور دیگر ایشو پر تحریک چلائے تو ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔

%d bloggers like this: