مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور ،جام پور،روجھان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور ،جام پور،روجھان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

راجن پور:

ڈی پی او راجن پور جناب احسن سیف اللہ صاحب کی ڈسٹرکٹ راجن پور کے تمام صحافیوں سے تعارفی میٹنگ ۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جس کے بعد ڈی پی او صاحب نے شرکاء سے خطاب کا آغاز اپنے تعارف سے کیا۔

جس کے بعد ضلع بھر میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور کہا کہ ضلع بھر سے جرائم کو کنٹرول کرنے اور ایف آئی آر کے اندراج کو آسان بنانا اولین ترجیحات میں سے ہے۔

ڈی پی او صاحب نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کریں گے ضلع لیول سے لے کر یونین کونسل لیول تک عوام کے مسائل خود ان کی دہلیز پر جا کر سنیں گے۔

مساجد اور تھانہ لیول پر کھلی کچہری منعقد کر کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ مزید کہا کہ میڈیا پولیس اور عوام کے درمیاں ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے ۔

میڈیا کی مدد کے بغیر کمیونٹی پولیسنگ ممکن نہیں ہم امید کرتے ہیں کہ میڈیا ہر موڑ پر اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔
میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او صاحب نے میڈیا ممبرز کی پولیس اصلاحات کے حوالے سے تجاویز سنی اور ان کے نفاز کی یقین دہانی کروائی۔


جامپور ـ

مولانا عبید اللہ سندھی پارک اور نرسری کے رقبہ پر پرائیویٹ اشخاص کے قبضہ کی درخواست جھوٹی نکلی ،

محکمہ مال، محکمہ اوقاف اور اینٹی کرپشن ٹیم کا مزکورہ جگہ کا معائنہ درخواست دھندہ اور اسکے ساتھی اینٹی کرپشن حکام کے آنے سے پہلے ھی موقع سے رفو چکر ھو گئے۔

مزکورہ رقبہ بدستور میونسپل کمیٹی کے زیر تصرف رھے گا….


جامپور:

جامپور کے چاہ مندو والا میں میونسپل کمیٹی جامپور کے زیر اھتمام مولانا عبید اللہ سندھی ؒ پارک اور میونسپل نرسری کے خلاف جامپور کے عادی درخواست باز محمد شاھد نامی شخص نے محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر جامپور نے 44 کروڑ روپے کی سرکاری جائیداد پرائیویٹ شخص ارشاد مستوئی کو دے رکھی ھے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف رفیق نے محکمہ مال اور محکمہ اوقاف کے عملہ کے ھمراہ موقع پر پہنچ کر تحقیقات کیں تو معلوم ھوا کہ نرسری اور پارک میونسپل کمیٹی کے زیر انتظام ھیں چیف آفیسر بلدیہ سید سبطین بخاری، سینیٹری انسپکٹر ظفر اقبال گدارا، اور میڈیا کے نمائندگان بھی موقع پر موجود تھے۔

جبکہ میونسپل کمیٹی جامپور کا عملہ اور مشینری بھی موجود تھے چیف آفیسر بلدیہ سید سبطین حیدر بخاری نے تحقیقاتی آفیسر کو بتایا کہ عدالتی فیصلہ کے مطابق یہ رقبہ بلدیہ جامپور کے زیر تصرف چلا آرھا ھے ۔

جسکی محکمہ مال کے حکام نے بھی تصدیق کی جبکہ موقع پر موجود اھل علاقہ کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر درخواست گزار شاھد نامی شخص اور محکمہ اوقاف کا عملہ قبضہ گروپوں سے ملے ھوئے ھیں جنہوں نے کروڑوں کی اراضی کوڑیوں کے بھاو پٹہ داری پر دے رکھی ھے ۔

پارک والی جگہ پر گندگی کے ڈھیر ھوتے تھے جسکے باعث اھل علاقہ کا سانس لینا بھی مشکل ھوتا تھا موجودہ اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی اور ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل خان ناصر کی ذاتی دلچسپی اور شہریوں کے تعاون سے یہاں پارک بن رھا ھے ۔

مگر قبضہ مافیاء اسکے پیچھے پڑا ھوا ھے اس دوران درخواست دھندہ شاھد اور اسکے ساتھی عدم ثبوت اور شرمندگی کے باعث موقع سے رفو چکر ھو گئے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کاشف رفیق نے مزکورہ تین ایکڑ اراضی بدستور میونسپل کمیٹی کے پاس رھنے کی ھدایات جاری کیں ۔

شہریوں نے محکمہ اینٹی کرپشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو سراھا ھے اور اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سیف الرحمان بلوانی سمیت بلدیہ جامپور کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ھے۔


روجھان :
رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور ڈیرہ غازی خان کے اراکان قومی اسمبلی کی گزشتہ شب وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات ملاقات میں سردار ریاض محمود مزاری نے وزیراعظم پاکستان کو روجھان کی بگڑتی ہوئی امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔

جس تحصیل روجھان امن وامان ابوظہبی برج پر اپروچ روڈ کی پختہ تعمیر ، شہر کی محلقہ آبادیوں کو سوئی گیس ۔

کی جلد فراہمی تعلیمی مسائل، واپڈا کے مسائل، ریلوے سٹاپ کی بحالی وزیراعظم پاکستان نے روجھان میں امن وامان کی صورتحال پر سیکرٹری داخلہ کو فوری طور پر صوبائی محکہ سے رابطہ کرنے کے احکامات صادر ۔

وزیراعظم نے صوبائی افسران بالا پر ناراضگی کا اظہار کیا واپڈا مسائل و روجھان کے دیگر مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان احمد کو بھی احکامات صادر فرمائے ،

اور روجھان کے باقی جملہ مسائل جلد حل کرنے کے لئے وزیراعظم نے اپنے پرسنل سیکرٹری کو سردار ریاض محمود مزاری سے رابطہ کر کے فوری طور پر حل کرنے کا حکم صادر کیا ہے ۔

یہ باتیں رکن قومی اسمبلی کے نمائندہ خصوصی برائے واپڈا عبدالمجید چونگلی نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے بتائیں ۔


روجھان
پولیس کی کارروائی مخبر کی اطلاع پر موٹر سائیکل چور اشتہاری ملزم گرفتار مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے
مخبر کی اطلاع پر روجھان پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل چور ملزم پاری ولد روشن قوم لنجوانی سکنہ بہشتی پٹی جو موٹر سائیکل چوریاں کرتا تھا اور بھونگا لے کر گاڑیاں واپس کرتا تھا ۔

جو مقدمہ نمبر 45/18 مورخہ 21/2/18 بجرم 381A/ 411 / 215 , تھانہ روجھان پولیس کو مطلوب تھا ۔

جس کو مخبر کی اطلاع ایس ایچ او روجھان انعام بنی بزدار کی قیادت میں پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کو بہشتی پٹی سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔


روجھان
انڈس ہائی وے چوک ٹاور روجھان کے قریب مہران مزاری ریسٹورنٹ کے نزدیک تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کو اونگھ آ جانے کے باعث گاڑی روڈ سے نیچے اُتر گئی ۔

1 مسافر زخمی باقی مسافر محفوظ رہے جملہ گاڑی میں سوار مسافروں کی تعداد 5 بتائی جارہی ہے ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔


وجھان
گزشتہ شب اوزمان روڈ پر موٹر سائیکل ڈکیٹی موٹر سائیکل مالک امیر چونگلی کو مسلح افراد نے باندھ کر اس کی موٹر سائیکل لے اڑے، زرائع
زرائع کے مطابق گزشتہ شب 11 بجے کے قریب اوزمان روڈ پر موٹر سائیکل ڈکیٹی کی واردات 6 مسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے ایک شخص امیر چونگلی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رات کو اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں 6 مسلح ڈاکوؤں نے امیر چونگلی جو سابق ایم ایس ڈاکٹر علی نواز خان کی زمین کاشت کرتا تھا کو روک کر اس سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی ۔

اور اس کے پاس کھاد بیج کی رقم 26 ہزار روپیہ بھی لے گئے اور اس کو باندھ کر ویرانے میں پھینک کر موٹر لے اڑے اس ست ایک شب پہلے ہاشم چونگلی سے بھی ڈاکو رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے امیر چونگلی کے ساتھ یہ واقعہ گزشتہ رات 11 بجے پیش آیا، زرائع ۔

روجھان میں کافی عرصے سے یہ وارداتیں ہو رہی ہیں مگر آج تک ان ڈاکوؤں کا قلع قمع کرنے اور ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات نہ کیئے گئے ۔ اس وقت نہ انڈس ہائی وے محفوظ ہے نہ گہلانی روڈ، نہ سخی رندان روڈ، نہ شہر نہ کچے کے علاقے روجھان امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے آئے روز وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

روجھان کے عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب عارف نواز خان، آر پی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر خان، اور ڈی پی او راجن پور سے روجھان میں موٹر سائیکل ڈکیٹی کی وارداتوں اور جرائم پیشہ عناصرین کے خلاف ٹھوس عملی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

تاکہ علاقے میں ایک سال سے زائد ہونے والی بدامنی اور امن وامان کو خراب کرنے والے چند مٹھی بھر ڈاکوؤں کا قلع قمع کرنے کے لئے اور روجھان تحصیل میں دیرپا امن کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کیئے جائیں۔

%d bloggers like this: