دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی نےغیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق  الیکشن کمیشن کافیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل نہ ہونے کے باعث 10 اکتوبر کے حکم کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نےغیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق  الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کی سکروٹنی کمیٹی کو فریق بنایا گیاہے ۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل نہ ہونے کے باعث 10 اکتوبر کے حکم کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے حکم کے نتیجے میں  پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ  کی سکروٹنی کے لیے اسپیشل کمیٹی کا قیام عمل میں آیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل  کسی سیاسی جماعت کی طرف سے ریاست کے مفاد کے خلاف پیش نہیں ہو سکتے۔ ریاست اس کیس میں فریق  نہیں ، الیکشن کمیشن نے لاء افسران کے آرڈی نینس کی غلط تشریح کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 10 اکتوبر کا آرڈر کاالعدم قرار دیا جائے، درخواست پر فیصلے تک پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سکروٹنی کے لیے قائم اسپیشل کمیٹی کو بھی کام سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن نے 2018 میں سکروٹنی کمیٹی بنائی تھی۔

About The Author