جنوبی وزیرستان: ڈاکوؤں وانا میں واقع گودام سے 23 بوری چلغوزے اٹھا کر لے گئے جن کی مالیت مارکیٹ ریٹ کے مطابق تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلح نقاب پوش ڈاکو رات بارہ بجے وانا میں واقع حسن گودام میں داخل ہوئے اور 23 بوری چلغوزے اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے۔
ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تان کر ان کو یرغمال بنایا اور ان سے نقدی اور موبائل بھی چین لیے
عینی شاہدین کے مطابق ملسح افراد ایک ڈبل کبین میں سوار ہوکر چلغوزی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
چلغوزے کا کاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق لوٹے ہوئے چلغوزوں کی مارکیٹ قیمت ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔
گودام کے چوکیدار نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوادی ہے۔
پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے ۔
مقامی تاجروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈاکووؤں کو جلد نہ پکڑا گیا تو وہ احتجاجاً وانا بائی پاس روڈ بند کردیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،