دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب اسمبلی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے مشروط

موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب  کیا جائے یا نہیں ؟؟ پنجاب حکومت اس حوالے سے کشمکش کا شکار ہوگئی۔

لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام کے دھرنے اور موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب  کیا جائے یا نہیں ؟؟ پنجاب حکومت اس حوالے سے کشمکش کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آزادی مارچ دھرنے کے ختم ہوتے ہی طلب کیا جائیگا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کو مولانا فضل الرحمان کے  دھرنے سے مشروط کردیا گیا ہے۔

آزادی مارچ کے دھرنے کے ختم ہوتے ہی اجلاس طلب کرنے کا قوی امکان بھی سامنے آگیا ہے۔ وزارت قانون نے اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے سمری بھی تیار کرلی ہےجسے دھرنا ختم ہوتے ہی گورنر پنجاب کو ارسال کردیاجائےگا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا گزشتہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر گیارہ  اکتوبر کو طلب کیا گیا تھاجو صرف ایک روز ہی چل پایا۔

حکومت نے پنجاب اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس چودہ اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آزادی مارچ اور ایم ٹی آئی ایکٹ پر ڈاکٹرز تنظیموں کی ہڑتال کے باعث فوری اجلاس طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی بھی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے آڑے آئی ہے ۔

About The Author