دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل گیمز: میراتھن ریس بی آر ٹی پشاور کے بجائے سوات ایکسپریس موٹروے پر کروانے کا فیصلہ

سی سی پی او پشاورکریم خان نے کہا ہے کہ  ملک بھرسے آنے والے کھلاڑی 27 مختلف ہوٹلز میں قیام کریں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے بھرپوراقدامات کیے گئے ہیں۔

پشاور:33 ویں نیشنل گیمز میں میراتھن ریس بی آر ٹی پشاور کے بجائے سوات ایکسپریس موٹروے پر کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پشاور کی بی آر ٹی روٹ بسیں نہ چلنے کے بعد اب ایتھلیٹس بھی روٹ پر نہیں دوڑیں گے۔

گزشتہ روز فیصلہ کیا گیا تھا کہ نیشنل گیمز میں ہونے والی میراتھن ریس بی آر ٹی پشاور کے روٹ پر منعقد کرائی جائیگی ۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سپورٹس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے بی آر ٹی پر ریس کروانی تھی لیکن وزیراعلی اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر سوات موٹر وے منتقل کردی گئی تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔

دوسری جانب پشاور پولیس کے سربراہ کریم خان نے بھی گیمز کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کا سنگل دیتے ہوئے کہا  کہ نیشنل گیمز کے لیے 4 ہزار سات سو اہلکار تعینات ہونگے جنہیں دیگر سیکیورٹی اداروں کی خدمات بھی حاصل رہیں گی۔

سی سی پی او پشاورکریم خان نے کہا ہے کہ  ملک بھرسے آنے والے کھلاڑی 27 مختلف ہوٹلز میں قیام کریں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے بھرپوراقدامات کیے گئے ہیں۔

About The Author