اسلام آباد: وفاقی حکومت نےفائن آٹا پر پابندی کے بعد میدہ اور سوجی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اس ضمن میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
اس ضمن میں سرکاری طور پر جاری نوٹیفیکشین میں کہا گیاہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم نومبر کو پابندی کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کا کہناہے کہ میدہ اور سوجی کی برآمد پر پابندی کے پی حکومت کی درخواست پر لگائی گئی۔ میدہ اور سوجی کی آڑ میں افغانستان کو اسمگلنگ ہورہی ہے، حکومت گندم,آٹے اور فائن آٹے کی برآمد پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکی ہے۔
وفاقی حکومت نے گندم اور آٹے کی برآمد پر 11 ستمبر 2019 کو پابندی لگائی تھی، حکومت نے فائن آٹے کی برآمد پر 26اکتوبر 2019کو پابندی لگائی تھی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،