کراچی: سمندری طوفان ’کیار‘ کراچی سے سات سو کلومیٹر فاصلے پر ہے اور ساحلی پٹی پر اس کے مزید اثرات کا امکان نہیں ہے۔ بحیرہ عرب میں سال کا چوتھا طوفان ’ماہا‘ بن گیا ہے جو کراچی سے سولہ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
کراچی میں آج موسم معتدل اور خشک رہے گا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
سمندری طوفان ’کیار‘کی شدت میں کمی آگئی۔ طوفان شہر سے سات سو کلومیٹر دور جنوب مغرب میں موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کا رخ عمان سے یمن کی طرف ہےجو تیزی سے کمزور پڑ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کے متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب بحیرہ عرب میں سال کا چوتھا طوفان ’ماہا‘ بن گیا ہے جو کراچی سے سولہ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔
شہر قائد میں موسم کی بات کی جائے تو۔ آج موسم معتدل اور خشک رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت تئیس اعشاریہ پانچ اور زیادہ سے زیادہ پنتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
چھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب چون فیصد رہنے کا امکان ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،