نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آزادی مارچ یا حکومتی عدم دلچسپی ،پارلیمنٹ غیر فعال ہوکر رہ گئی

وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کا کہناہے کہ سینیٹ کا اجلاس یکم نومبر کو بلانے کی نئی سمری بھیجی گئی جس کی منظوری بھی نہ ہوسکی۔

اسلام آباد: آزادی مارچ یا حکومتی عدم دلچسپی پارلیمنٹ غیر فعال ہوکر رہ گئی  ہےسینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمریاں  وزیر اعظم آفس میں رک گئیں۔

شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 21اور سینیٹ اجلاس 24 اکتوبر کو بلایا جانا تھا  ،وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیر اعظم آفس کو بھجوائی۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے وزیراعظم آفس بھجوائی گئی سمریاں وزیر اعظم آفس میں ہی روک دی گئی ہئیں۔

وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کا کہناہے کہ سینیٹ کا اجلاس یکم نومبر کو بلانے کی نئی سمری بھیجی گئی جس کی منظوری بھی نہ ہوسکی۔

ادھر سینیٹ اجلاس بلانے کے لئے اپوزیشن نے ریکوزیشن بھی جمع کرادی  ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا آخری اجلاس دو اکتوبر جبکہ سینیٹ کا تین ستمبر کو ہوا تھا۔

About The Author