مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری

وکیل درخواست گزار ثابت اللہ خلیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی 2017 میں گورنر کو 60 دن میں محکمانہ اپیل نمٹانے کا حکم دیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ میں سابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر عصمت اللہ کی توہین عدالت  سے متعلق درخواست پر سماعت میں عدالت عالیہ  نے گورنرخیبر پختونخوا  شاہ فرمان کو توہین عدالت نوٹس جاری کردیا ہے۔

عدالت نے گورنر خیبر پختونخوا سے بحیثیت چانسلرگومل یونیورسٹی جواب طلب کرلیا ۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2013 میں سابق وائس چانسلر کو بحیثیت وی سی  تمام مراعات و بقایاجات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

وکیل درخواست گزار ثابت اللہ خلیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی 2017 میں گورنر کو 60 دن میں محکمانہ اپیل نمٹانے کا حکم دیا تھا۔

عدالت سے حکم جاری ہونے کے  دو سال گزرنے کے باوجود ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا،عدالت نے گورنرخیبر پختونخوا کو توہین عدالت نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

%d bloggers like this: