نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 58 نئے کیسز سامنے آگئے

صوبے کے اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53 نئے ڈینگی مریض داخل ہوئے ہیں۔ اورصوبے میں 132 ڈینگی مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں،

پشاور:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا میں ڈینگی کے 58 نئے کیسز سامنے آگئے۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 408 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور سے 27 ،مردان سے 7 اور مانسہرہ سے 6 ڈینگی کے نئے کیسسز رپورٹ ہوے ہیں۔

پشاور میں نئے کیسز کے ساتھ  ڈینگی متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 509 تک پہنچ گئی ہے۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے  مطابق سوات میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 524 جبکہ صوابی میں 445 ہوگئی۔

صوبے کے اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53 نئے ڈینگی مریض داخل ہوئے ہیں۔ اورصوبے میں 132 ڈینگی مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے اسپتالوں سے 6 ہزار 276مریض علاج کے بعد ڈسچارج ہوچکے ہیں ۔

About The Author