اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سائیکلون ’کیار‘ کی شدت کم ہونے لگی

آج  کراچی شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ  رہنے کا امکان اور کم سے کم درجہ حرارت 5۔25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔


کراچی:بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ٹراپیکل سائیکلون کیارکی شدت کم ہونے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 نومبر تک طوفان کیارکا زور مکمل طور ختم ہوجائے گا۔

اورسمندری طوفان کیار مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کررہا ہے سمندری طوفان کیار کا رخ خلیج عدن کی جانب ہے۔ طوفان کیار کراچی کے جنوب سے 725کلومیٹر دور ہے۔

سمندری طوفان کے خطرے سے اب اومان بھی باہر ہے۔سمندر میں طوفان کے دوران250 سے 230 کلو میٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پاکستانی ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں ۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کا امکان بھی کم ہونے لگاہے ۔

گذشتہ دو روز سے ہواوں کی تیز رفتاری سے سمندر کی اونچی لہریں بن رہی ہیں۔جس کے باعث ابراہیم حیدری اور دیگر علاقوں میں میں سمندر کا پانی گھروں میں داخل ہونے کا خطرہ اب بھی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج  کراچی شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ  رہنے کا امکان اور کم سے کم درجہ حرارت 5۔25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ اور  ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے ۔ ہوا کی رفتار 7ناٹیکل مائیل ہے۔ اور شہر کا مطلع ابر آلودہے۔

%d bloggers like this: