جنوری 1, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مرید عباس قتل کیس، مقدمہ جیل میں چلایا جائے ،کراچی پولیس کی درخواست

کراچی پولیس نے مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان  کے خلاف مقدمہ جیل میں چلانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

کراچی:نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس  میں مرکزی ملزم عاطف زمان کی جان کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر
کراچی پولیس نے مقدمہ جیل میں چلانے کی درخواست کردی ہے ۔

کراچی پولیس نے مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان  کے خلاف مقدمہ جیل میں چلانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

یہ خط ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زون کی جانب سے  بھجوایا  گیا ہے۔پولیس کا موقف ہے کہ مرید عباس قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے۔

جیل سے باہر عدالت میں پیشی کے دوران ملزم کے ساتھ کوئی ناگہانی واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔پولیس نے  محکمہ داخلہ سے استدعا کی ہے کہ مقدمہ سیشن عدالت میں چلانے  کے بجائے جیل ٹرائل کیا جائے۔

About The Author