لاہور: خصوصی پراسیکیوٹر نیب کی مصروفیات کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی ضمانت پر رہائی سے متعلق سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے ۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت نیب وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خصوصی پراسکیوٹر نیب جہانزیب بھروانہ اسلام آباد میں مصروف ہیں، ڈی جی نیب بھی آج عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔
مریم نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت ہمیں آج بحث کرنے دے تاکہ کیس کی کچھ تصویر سامنےتو آ جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم چاہتے ہیں پراسییکیوشن کے سامنے نیب کے جواب پر آپ بحث کریں۔
عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
گزشتہ روز عدالت نے مریم نواز کے وکلاء کو جواب الجواب کے لیے آج تک کی مہلت دے دی تھی، مریم نواز نے اپنی درخواست میں والد کی دیکھ بھال اور تیمارداری کیلئے انسانی بنیادوں پر ضمانت منظورکرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،