دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چاول کی برآمدات 2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک لیجانے کا منصوبہ

مشیر تجارت نے وفد کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ چاول کی برآمدات کے حوالے سے تمام تر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر تمام اداروں سے مل کر حل کیا جائے گا۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چاول کی برآمدات کو اگلے پانچ سالوں میں دو ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کا منصوبہ بنایاہے ۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے رائیس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین شاہ جہاں کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں چاول کی برآمدات کو اگلے پانچ سالوں میں دو ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر تک لے جانے پر بات چیت کی گئی ۔ وفد نے برآمدات کو بڑھانے کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

وفد نے چاول کی پیداوار اور برآمدات کو بڑھانے کے لئے مشیر تجارت کو تجاویز پیش کیں جن میں کاشتکاری کے بہترین طریقے، پانی کا استعمال، مکینیکل ٹرانسپلانٹیشن، اور موجودہ رائیس ملز میں ڈرائنگ اور سٹوریج سے آگاھ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے چاول کی پیداوار اور برآمدات کو اگلے پانچ سالوں میں بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چاول زرعی برآمدات کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ مشیر تجارت نے تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزارت تجارت اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چاول کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے نئی ورائٹیز کو متعارف کروائیں اور ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر بھی کام کریں۔

وفد نے مشیر تجارت رزاق داؤد کو یقین دہانی کراتے ہوے کہا کہ چاول کی برآمدات عین کوالٹی اور اسٹینڈرڈ کے مطابق ایران، چین اور قطر کی منڈیوں میں بھی بھیجا جائے گا جہاں پاکستان نے اضافی مارکیٹ رسائی لی ہے۔

مشیر تجارت نے وفد کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ چاول کی برآمدات کے حوالے سے تمام تر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر تمام اداروں سے مل کر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اضافی مارکیٹ رسائی سے چین اور انڈونیشیا میں پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھی ہے۔

About The Author