مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افسر اور اسٹاف کاروباری افراد سے غیر قانونی رابطہ قائم نہ کریں، ایف بی آر

ایف بی آر کی طرف سے یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ جعلی رابطہ کا سدباب ہو اور ٹیکس گزاروں کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے  ایف بی آر افسران اور اسٹاف کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ٹیکس گزارں اور کاروباری افراد سے غیر قانونی رابطہ قائم نہ کیا جائے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اور تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ٹیکس گزاروں اور کاروباری افراد سے کسی بھی قسم کا غیر قانونی رابطہ قائم نہ کریں اور ملاقات ‘ایس ایم ایس، ٹیلیفون رابطہ اور ای میل کرنے سے اجتناب کریں۔

حکام نے تمام اسٹاف کو پابند کیا ہے کہ رابطہ صرف اسی صورت میں کیا جائے جب قانونا ایسا کرنا ضروری ہو۔ ایف بی آر کی طرف سے یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ جعلی رابطہ کا سدباب ہو اور ٹیکس گزاروں کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں پالیسی یکم نومبر 2019 سے نافذالعمل ہو گی اور کوئی بھی افسر یا اسٹاف خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف گورنمنٹ سرونٹ کنڈکٹ رولز 1964 اور گورنمنٹ سرونٹ ای اینڈ ڈی رولز 1973 کے تحت سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایف بی آر کی طرف سے کہا گیاہے کہ ٹیکس گزاروں و کاروباری افراد اور تجارتی تنظیمات سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی شکایات درج کرائیں تا کہ پالیسی پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کیا جا سکے۔

%d bloggers like this: