مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آزادی مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوگا،حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے

پرویز خٹک  نے کہا کہ ایچ نائن میں گراؤنڈ میں جلسہ ہوگا، حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور سڑکیں بند نہیں ہوں گی۔

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، اپوزیشن اب اپنا آزادی مارچ لے کر ڈی چوک نہیں آئے گی۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ  پرویز خٹک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی سے معاہدہ طے پا گیا ہے اور حزب اختلاف پشاور موڑ گراؤنڈ  پراپنا پرامن جلسہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کا آزادی مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہو گا اور اگر حزب اختلاف اپنے وعدے پر پورا اتریں گے تو اسلام آباد سے کنٹینر بھی ہٹا دیے جائیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ حزب اختلاف نے وزیر اعظم کے استعفیٰ یا نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ اگر حزب اختلاف بیٹھنا چاہتی ہے تو بیٹھے ہمیں پرامن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

پرویز خٹک  نے کہا کہ ایچ نائن میں گراؤنڈ میں جلسہ ہوگا، حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور سڑکیں بند نہیں ہوں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رہبرکمیٹی نے وزیراعظم کے استعفے یا قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ نہیں کیا۔

ڈیل سے متعلق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ہم جمہوری لوگ ہیں۔

%d bloggers like this: