مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ وزیر اعلی پنجاب 29 اکتوبر کو ڈیڑھ بجے ذاتی حیثیت میں متعلقہ بنچ کے سامنے پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوا زشریف کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت کے ضمن میں عثمان بزدار کو طلب کیا گیاہے ۔

نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیاہے۔تین صفحات پر  مشتمل  فیصلہ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ وزیر اعلی پنجاب 29 اکتوبر کو ڈیڑھ بجے ذاتی حیثیت میں متعلقہ بنچ کے سامنے پیش ہوں۔

عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ عدالت نواز شریف کی 29 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتی ہے، عدالت نے جون کے اپنے فیصلے میں حکومت پنجاب کو بیمار قیدیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ سیکرٹری داخلہ سے استفسار پر انہوں نے اس فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کیا، پنجاب حکومت قید میں بیماری کے باعث مرنے والے قیدیوں سے متعلق رپورٹ تیار کرے۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیاہے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ 15 روز میں رپورٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائیں۔

فیصلے میں کہا گیاہے کہ نیب پراسیکیوٹر نیئر رضوی نے چیئرمین نیب سے ہدایات لے کر عدالت کو بتایا کہ انہیں ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

عدالت نے لکھا کہ  ہم مطمئن ہیں کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو بھی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں  لہذا عدالت نواز شریف کی 29 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتی ہے۔

%d bloggers like this: