اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے وقت کا تعین مناسب نہیں کیا، ستائیس اکتوبر یوم سیاہ ہے اسی دن مہاراجے کشمیر پر قابض ہوئے تھے، یہ دن کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جانا چاہیے۔ اہل سنت جماعت مولانا کے مارچ اور دھرنے کی حمایت نہیں کررہی ۔
نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنانے میں اہلسنت کے اکابرین نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اس ملک کو مستحکم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کی آمد نزدیک ہے جس کی وجہ سے ملک میں داخلی انتشار کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے، ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں بحثیت قوم یکجا ہو نا چاہیے۔
حامد رضا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر باتیں ہورہی ہیں کہ اہل سنت جماعت بھی اس دھرنے کی حمایت کر رہی ہے جبکہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اہل سنت نے ہمیشہ اپنے مذہب اور ملک کیلئے مثبت قدم اٹھائے ہیں جس میں قوم وملک کا کوئی نقصان نہ ہو۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ مزید بتایا کہ 26 اکتوبر کو جناح کنونشن سنٹر میں استحکام پاکستان و اظہاریکجہتی کشمیر کے حوالے سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان بھر سے مذہبی رہنما شرکت کریں گے۔
صاحبزادہ حامد رضانے کہا کہ کانفرنس میں تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔
بھنگالی شریف کے سجادہ نشین پیرسید مخدوم عباس شا ہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں اسی لاکھ لوگوں کو خوراک سے محروم کیا گیا ڈیڈ لاک کی کیفیت میں محصور رہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مسلسل تشدد کیا جاتا رہا اور تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی جس پر وزیراعظم اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں پیر سید خالد سلطان، سیدمعصوم شاہ ودیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،