دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضمانت منظور ہونے کے بعد نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کی ملاقات میں کیا ہوا؟

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر نے شہباز شریف کو سر پر ہاتھ پھیر کر پیار دیا۔ اس سے پہلے مریم نواز شریف کو بھی سروسز اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ سے نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف سروسز اسپتال پہنچے۔

ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف کو ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد میاں شہباز شریف سروسز اسپتال پہنچے اور نواز شریف کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف بستر پر جھک کر نواز شریف سے بغلگیر ہوئے۔

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر نے شہباز شریف کو سر پر ہاتھ پھیر کر پیار دیا۔ اس سے پہلے مریم نواز شریف کو بھی سروسز اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

مریم نواز شریف کو محکمہ داخلہ کی گاڑی پر جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ شہباز شریف نے مریم نواز کو بھی ملاقات کے دوران پیار دیا اور کہا کہ اللہ بہت جلد بہتر کرے گا۔

مسلم لیگی رہنما بلال یاسین ، طلال چوہدری عظمی بخاری ، غزالی بٹ ، سمیع اللہ چوہدری ، یاسین سوہل ، وحید عالم خان ،  سائرہ افضل تاڑرسمیت دیگر رہنما بھی اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

About The Author