دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانافضل الرحمان کا نواز شریف اور بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری سے بھی ٹیلی فون پر بات کی ہے،  دونوں رہنماؤں کے درمیان آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔

جمیعت علمائے اسلام کے ترجمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان  میاں نواز شریف کو ٹیلیفون کرکے ان سے عیادت کی اورانکی صحت یابی کی دعا بھی کی ۔

اس موقع پر میاں نوازشریف نے آزادی مارچ میں مسلم لیگ کے کارکنان کی بھرپور شرکت کا اعادہ کیا۔  دونوں رہنمائوں کا رابطہ میاں شہباز شریف نے کرایا۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری سے بھی ٹیلی فون پر بات کی ہے،  دونوں رہنماؤں کے درمیان آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمیعت علمائے اسلام کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زراری نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے استفسار کیا کہ میں آزادی مارچ میں کہاں سے شرکت کروں؟

مولانافضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا کہ آپ سکھر سے آزادی مارچ میں شرکت کریں۔

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان  آزادی مارچ سے پہلے ملاقات کا بھی امکان ہے کیونکہ بلاول نے دوران گفتگو مولانا سے کہا کہ  میں کل یا پرسوں لاڑکانہ آرہا ہوں وہیں ملاقات کریں گے۔

About The Author