مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: مسلم  لیگ ن کو یوم  یکجہتی کشمیر کیلئے ریلی کی اجازت نہ مل سکی

شہباز شریف نے تمام رہنماوں کو جے یو آئی ف کو مکمل اسپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا،

لاہور: مسلم  لیگ ن کو یوم  یکجہتی کشمیر کیلئے ریلی کی اجازت نہ مل سکی، سابق حکمران جماعت نے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا عزم کرلیا، شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو جے یو آئی ف سے تعاون کی ہدایت کر دی۔

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ  نے ریلی کی اجازت نہ ملنے پر ستائیس اکتوبر کو تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے ۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں گیارہ بجے ہو گا۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی کی پارٹی قائد کی صحت، علاج اور آزادی مارچ سے متعلق پھر بیٹھک ہوئی جس میں مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں بھرپور شرکت کا اعادہ کیا گیا، اسلام آباد جلسے کی انتظامی ذمہ داریاں طارق فضل چودھری کو سونپ دی گئیں ۔

شہباز شریف نے تمام رہنماوں کو جے یو آئی ف کو مکمل اسپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ علاج بارے نواز شریف کے فیصلے کو پارٹی تسلیم کرے گی۔

احسن اقبال نے حکومتی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔ لیگی رہنماوں نے قوم سے سابق وزیراعظم کی صحت کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ قانونی جنگ جاری رہے گی ۔

%d bloggers like this: