مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ، پلیٹ لیٹس اٹھارہ ہزار ہو گئے

۔ اسپتال ذرائع کے مطابق میگا کٹس لگانے سے پلیٹ لیٹس دو ہزار سے اٹھارہ ہزار تک جا پہنچے،،دوبارہ سی بی سی ٹیسٹ کے علاوہ رات گئے تیسری میگا کٹ بھی لگائی جائے گی۔

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ،خون میں سفید خلیے یعنی پلیٹ لیٹس کی مقدار اٹھارہ ہزار ہو گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ انکا سی بی سی ٹیسٹ دوبارہ کیا جائے گا مزید کنسلٹنٹس کو سروسز اسپتال طلب کر لیا گیا،، پروفیسر محمود ایاز نے کہاہے کہ  رپورٹس پر کچھ شبہات ہیں۔

سابق وزیراعظم کی صحت سنبھلنے لگی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق میگا کٹس لگانے سے پلیٹ لیٹس دو ہزار سے اٹھارہ ہزار تک جا پہنچے،،دوبارہ سی بی سی ٹیسٹ کے علاوہ رات گئے تیسری میگا کٹ بھی لگائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کلینکلی بہتر ہیں، بخار ہے نہ ہی جسم سے کسی بھی قسم کی بلیڈنگ ہو رہی ہے، اس سے پہلے سامنے آنیوالی رپورٹ میں لیگی قائد کا ہیمو گلوبن تیرہ اعشاریہ نو، آر بی سی کی تعداد چار اعشاریہ ترپن تھی۔

ٹیسٹ میں ایچ سی ٹی کی ویلیو سینتیس، ایم سی وی تراسی اور ایم سی ایچ اکتیس رہی، مجموعی ڈبلیو بی سیز کی ویلیو سات اعشاریہ صفر،،لیمبوسائٹس کی تعداد بائیس ہزار رہی۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے لیگی قائد کے خون سے متعلقہ ٹیسٹوں کی رپورٹس غیر تسلی بخش قرار دیں۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ن لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے پارٹی قائد کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے دعا کی اپیل کر دی ہے ۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ماہرین پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں،چھ رکنی بورڈ نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور وی سی فاطمہ جناح کو مشاورت کیلئے بلا لیا ہے۔

سروسز اسپتال لاہور میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں کا بھی تانتا بندھا رہا۔ شہباز شریف دوپہر 1 بجے ملنے کیلئے آئے اور سوا 4 بجے تک ملاقات کرتے رہے۔

شہباز شریف دوبارہ شام ساڑھے آٹھ بجے آئے اور ساڑھے نو بجے تک  نواز شریف کے ساتھ رہے ۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے داماد راحیل منیر گیارہ بجے سے 12 بجکر 43 منٹ تک ملاقات کرتے رہے،راحیل منیر دوپہر پونے 3 بجے سے شام 7 بجے تک نواز شریف کے ہمراہ رہے۔

شہباز شریف کی پوتی مہرالنساء نے بھی پونے 12 سے پونے 1 بجے تک ملاقات کی،  مہرالنساء نے دوبارہ ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ملاقات کی ۔

سابق وزیراعظم کا نواسہ جنید صفدر اور نواسی ماہ نور نے سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک ملاقات کی۔

نواز شریف کے بھانجے احسن لطیف نے دوپہر پونے 2 بجے سے رات 8 بجے تک ملاقات کی۔ مشیرہ کوثر یوسف اور بھانجی فاطمہ پونے 5 بجے سے پونے 6 بجے تک نواز شریف کے ساتھ رہیں۔

%d bloggers like this: