دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 عمرکوٹ : محنت کش میاں بیوی نےایک ساتھ خودکشی کرلی

علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ کئی دنوں سے بیمار بیوی کا علاج نہ  کروانےپر گھر میں پریشانی رہتی تھی،دونوں میاں بیوی نے غربت اور بیماری کے باعث موت کو ترجیح دی۔

عمرکوٹ : محنت کش میاں بیوی نےایک ساتھ خودکشی کرلی ہے۔

یہ المناک واقعہ چھور کے قریبی گاؤں میں پیش آیا جہا بیماری سے تنگ آ کر پہلے بیوی نےخودکشی کی  ،پھر بیوی کو لٹکتا دیکھ کر شوہر نے بھی اپنے آپکو پھانسی دے دی۔

علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ کئی دنوں سے بیمار بیوی کا علاج نہ  کروانےپر گھر میں پریشانی رہتی تھی،دونوں میاں بیوی نے غربت اور بیماری کے باعث موت کو ترجیح دی۔

پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاشوں  کو تحویل میں لےلیا ہے مزید تفشیش جاری  ہے۔ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن چھور کا کہناہے کہ  بظاہر تو خودکشیاں ہی نظر آ رہی ہے مزید تحقیقات کریں گے۔

میاں بیوی کے ایک ساتھ خودکشی کے واقع پر علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگیاہے۔ خودکشی کرنے والے جوڑے کو تین بیٹیاں اور ایک بیٹےکی اولاد ہے۔

About The Author