نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک کی معاشی و اقتصادی تباہی کے ذمہ دارحکمرانوں سے نجات کا فیصلہ اٹل ہے،نیر بخاری

بلاول بھٹو کی  رابطہ عوام مہم نے حکمرانوں کو حواس باختہ کر دیا ہے پیپلز پارٹی کے کارکن آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے ۔

سابق چیرمین سینٹ اورپاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے کسی صورت پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں عوامی طاقت سے ملک کی  معاشی و اقتصادی تباہی کے زمہ دارحکمرانوں سے نجات کا فیصلہ اٹل ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج شہریوں کا آیینی حق ہے پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے والے غیر جمہوری سوچ کے حکمران سڑکوں پر احتجاج کے  زمہ دار ہیں پر امن حتجاج کو ریاستی اختیارات سے روکنے  کے حکومتی اقدامات بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں ۔

منگل کو اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ ملک کو مزید تباہی و بربادی سے بچانے فرد واحد کی حکمرانی کے خاتمے کیلئے اپوزیشن پوری طرح متحد ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چیرمین بلاول بھٹو کی  رابطہ عوام مہم نے حکمرانوں کو حواس باختہ کر دیا ہے پیپلز پارٹی کے کارکن آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے ۔

نیر بخاری نے کہا کہ سیاسی میدان میں  مقابلہ  کرنے کی ہمت نہ رکھنے والی فسطائی حکومت آخری سانس لے رہی ہے  ۔

نیر بخاری نے کہا کہ آزادی مارچ کے رستے بند کرکے حکمران انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں ،عوام  ہوشربا مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دئے گئے ہیں اور ایک کروڑملازمتیں دینے کے جھوٹے دعویداروں کے دور میں  بے روزگاری کا بے قابو جن تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کے درپے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں  مقابلہ  کرنے کی ہمت نہ رکھنے والی فسطائی حکومت آخری سانس لے رہی ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ صنعت کار تاجر کسان کاشتکار مزدور  محنت کش حکومتی معاشی پالیسیوں سے بلبلا اٹھے ہیں غریب روٹی سے مجبور مریض دوائی سے محروم کر دئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بے صلاحیت حکمران ملکی معاشی اقتصادی  ترقی کی راہ میں  بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں  نیر بخاری نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں پچاس لاکھ گھروں کے وعدے یاد دلانے کا جواب بدزبانی بداخلاقی سے دیا جاتا ہے ۔

نیر بخاری نے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری کو تشویشناک صحت کی وجہ سے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے،عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو ہسپتال منتقل نہ کرنا قابل مذمت پیپلز پارٹی  عدالتی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔

About The Author