دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور ریجنل تنظیموں میں اہم تقرریوں کا اعلان کردیا گیا

چوہدری محمد اشفاق مرکزی نائب صدر مقرر کئے گئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈشنل سیکرٹری جنرل مقررہوگئے۔

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور ریجنل تنظیموں میں اہم تقرریوں کا اعلان کردیا گیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے مرکزی اور شمالی پنجاب کی گورنینگ باڈیز کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تقرریوں کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

چوہدری محمد اشفاق مرکزی نائب صدر مقرر کئے گئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈشنل سیکرٹری جنرل مقررہوگئے۔

اعجاز احمد چوہدری مرکزی پنجاب میں بطور صدر قیادت کریں گے۔شمالی پنجاب کی ذمہ داریاں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے سپرد کردی گئیں۔

محمد شعیب صدیقی مرکزی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تعینات جبکہ شمالی پنجاب میں جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں ڈاکٹر حسن مسعود ملک کے سپرد ہوگئیں۔

عثمان سعید بسرا مرکزی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات جبکہ انجینئر افتخار احمد چوہدری شمالی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

علی امتیاز وڑائچ سینئر نائب صدر مرکزی پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

شمالی پنجاب میں سینئر نائب صدر کا عہدہ انجینئر عطاءاللہ خان شادی خیل سنبھالیں گے۔

میجر غلام سرور اور شبیر سیال مرکزی پنجاب کی گورنینگ باڈی میں بطور نائب صدور ہونگے، برگیڈئیر ممتاز کاہلوں اور یاسر بلوچ شمالی پنجاب کے لئے بطور نائب صدور نامزد ہوگئے۔

ندیم افضل بنٹی شمالی پنجاب جبکہ ندیم قادر بھنڈر مرکزی پنجاب میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

رانا ندیم احمد، ڈاکٹر طاہر علی جاوید اور شکیل احمد خان نیازی مرکزی پنجاب میں بالترتیب ڈپٹی جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن، گجرانوالہ ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

شمالی پنجاب کے لئے محمد عارف عباسی، جاوید نیاز منجھ اور چوہدری ممتاز کاہلوں بالترتیب راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے لئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر ہوگئے۔

رفعت زیدی شمالی پنجاب جبکہ حافظ عبیداللہ مرکزی پنجاب کے سیکرٹری مالیات کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے نومنتخب ذمہ داران کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیاہے۔

About The Author