لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آج لاہور میں دورۂ آسٹریلیا کےلئے ٹیم کا اعلان بھی کیا اور ساتھ ہی یہ وضاحت کردی کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے مشاورت سے کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق کپتان ڈومیسٹک سیزن میں کارکردگی دکھائیں، دروازہ کھلے ہیں۔
آنکھ کا تارا اب کیوں چبھنے لگا یہ سوال زبان زدعام ہے پہلے تو مصباح الحق سرفراز کی تعریفیں کرتے تھکتے نہیں تھے
سوشل میڈیا کا دباؤ یا کرکٹ ماہرین کی تنقید ایک سیریز ہارنے پر ایسا کیا ہوا کہ مصباح کا اعتماد ڈگمگا گیا؟
سرفراز احمد نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنایا، چمپئنز ٹرافی بھی جتوائی مگر سری لنکا کیخلاف شکست پی سی بی کو اتنی ناگوار کیوں گزری ؟
اس پر مصباح الحق نے آج لب کشائی کی اور کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی مشاورت سے کیا،، ان کی فارم اچھی نہیں تھی ۔
مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کیخلاف کسی قسم کی سازش نہیں کی جارہی ، وہ پرفارم کرکے دکھائیں،سرفراز احمد کے لیے دروازہ کھلے ہیں وہ اچھے کھلاڑی ہیں کم بیک کرسکتے ہیں۔
سرفراز احمد نے بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان سینتیس میچ کھیلے اور ان کی بٹینگ اوریج ستائیس اعشاریہ بیالیس رہی۔
نہیں دو ہزار سترہ میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی، سابق کپتان کی سربراہی میں گرین شرٹس نے تیرہ ٹیسٹ میچز کھیلےجن میں سے چار جیتے، آٹھ ہارے ، ایک میچ ڈرا ہوا ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،