ملتان: لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں قندیل بلوچ قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
سرکاری پراسیکیوشن ٹیم نے مفتی عبدالقوی سمیت 5 ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
عمر قید کی سزا پانے والے ملزم وسیم کی سزا کو بڑھانے کے حوالے سے بھی اپیل دائر کی گئی ہے ۔
قندیل بلوچ قتل کیس میں ماڈل کورٹ نے 27 ستمبر کو مفتی عبدالقوی سمیت 5 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔
معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ملزمان کے خلاف ماڈل قندیل بلوچ کا گلہ دبا کر غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام ہے۔
پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیاہے کہ ملتان کی ماڈل کورٹ نے تمام شواہد کو مد نظر رکھے بغیر ملزمان کو بری کر دیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ ملزم وسیم کو سیکشن 302 کے تحت سزا نہیں سنائی گئی۔ملزم وسیم کی سزا کو بڑھایا جائے۔
اپیل ملزمان مفتی عبدالقوی، ظفر، عبدالباسط، حقنواز اور اسلم شاہین کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ