لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان آج متوقع ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں محمد رضوان بطور وکٹ کیپر بیٹسمین شامل ہونگے، ٹیسٹ ٹیم کے لیے بھی محمد رضوان کی شمولیت کا امکان ہے۔
اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی واپسی متوقع ہے، فخرزمان کو خراب فارم کے باعث ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں فخرزمان کی جگہ عابد علی کی شمولیت یقینی ہے،فاسٹ باؤلر محمد عباس فٹ ہوگئے ہیں اوروہ ٹیسٹ ٹیم میں سلیکشن کیلیے دستیاب ہونگے ۔
اسی طرح ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کومزید آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا توعثمان شنواری کو ٹیسٹ ٹیم میں بھی شامل کیا جسکتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کے لیے تجربہ کار محمد عامر اور وہاب ریاض کے ساتھ محمد حسنین اسکواڈ کا حصہ ہونگے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے نئے اسپنرز کو بھی شامل کیے جانے پر غورکیا جارہا ہے۔
شاداب خان کو بھی ایک موقع اور دیا جاسکتا ہے، ٹیسٹ ٹیم کے لیے شان مسعود اور سمیع اسلم کے نام بھی زیرغور ہیں، جبکہ مڈل آرڈر میں عثمان صلاح الدین اور محمد سعد کو بھی موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
شعیب ملک کی کریبیین لیگ میں حالیہ شاندار کارکردگی کے باعث انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،