جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سردار عثمان بزدار نے وزراء اور سرکاری افسروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کردی

سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جاری کی گئی پالیسی کے مطابق وزرا، سیکرٹریز اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار کابڑافیصلہ سامنے آیا ہے ، انہوں نے وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائدکردی ہے۔

پنجاب حکومت نے وزرا اور سرکاری افسران کے لیے نئی کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی ہے۔

سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جاری کی گئی پالیسی کے مطابق  صوبے کے وزرا، سیکرٹریز اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اگست میں پنجاب کے وزراء اور سرکاری افسروں کے بیرون ملک دورے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری سے مشروط کئے گئے تھے۔

%d bloggers like this: