نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈینگی اجلاس

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے بڑا منصوبہ تیار

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہر اس علاقےمیں  جہاں ڈینگی کے کیسز زیادہ ہیں 70 رضا کاروں کی ٹریننگ بھی دی جائیگی۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے بڑا منصوبہ تیارکرلیا گیاہے ۔

یہ بات آج وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈینگی وائرس کی روک تھام سے متعلق ایک اعلی سطح کے اجلاس میں بتائی ہے ۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ اسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور جڑواں شہر کی انتظامیہ شریک ہوئی ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ جڑواں شہروں میں ڈینگی کے تدارک کیلئے وزارت صحت اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے مشترکہ ہنگامی لائحہ عمل بنا لیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت آئندہ تین ماہ کے لئے 19.64 ملین روپے مختص کئے ہیں،ڈینگی کنٹرول کا پراجیکٹ راولپنڈی اسلام آباد کے زیادہ مریضوں والے علاقے میں شروع کیا جارہاہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس منصوبے میں 2لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے ، تاریخ میں پہلی بار قومی سطح پر صوبوں کے ساتھ ملکر ڈینگی کے تدارک کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے آؤٹ بریک میں کمی ہورہی ہے ۔ پراجیکٹ کے تحت ڈینگی کے خاتمے کیلئے اہم سرگرمیاں کی جائیں گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کے لاروے کو تلف کرنے کے لیے گھر گھر عوام کو آگاہی دی جائے گی،  سکولوں کالجز  میں بھی آگاہی مواد کی فراہمی  کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروے کے ذرائع پر قابو پانے کے لیے مریضوں کے تین ہزار لواحقین کو آگاہی مواد دیا جائے گا ۔ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مشتبہ کیسوں کی سکریننگ کی جائے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہر اس علاقےمیں  جہاں ڈینگی کے کیسز زیادہ ہیں 70 رضا کاروں کی ٹریننگ بھی دی جائیگی۔

About The Author