اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی میں بارش جبکہ ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے ۔ مری میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیاہے ۔
مری میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے ساتھ ہی بجلی بند ہوگئی ، مال روڈ اور دیگر مارکیٹوں میں ویرانی چھا گئی ہے۔
سیاحوں دوکان داروں اور مکینوں کو بارش اور سردی کی وجہ سے شدید مشکلات گرم ملبوسات کا استمال شروع ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارش کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
مری کے ساتھ ساتھ شمالی علاقہ جات میں بھی تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،