نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہونے والے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے،گورنر بلوچستان

انہوں نے کہا کہ  اگر کسی بھی شخص کو پیش آنے والے واقعات میں ذمہ دار پایاگیا تو بلاامتیاز اسکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

کوئٹہ : گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہونے والے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  اگر کسی بھی شخص کو پیش آنے والے واقعات میں ذمہ دار پایاگیا تو بلاامتیاز اسکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

گورنر بلوچستان یاسین زئی نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات سے متعلق حکومتی ادارے بھی تحقیقات کررہے ہیں اور عدالت کے بھی زیر غور ہے۔

انہوں نے طلباءو طالبات اور تمام شہریوں سے کہا کہ آپ بھروسہ اور اطمینان رکھیں، ہماری تمام باتوں پر نظر ہے اور قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق تمام ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

گورنر نے تمام طلباءتنظیموں اور اساتذہ ایسوسی ایشنز پر زور دیا کہ مسئلہ وفاقی اداروں اور عدالت کے زیر غور ہے، تحقیقات کی تکمیل اور فیصلہ آنے تک ہرقسم کی بیان بازی سے گریز کریں ۔

یہ بھی  دیکھیں: بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم

گورنر بلوچستان نے یقین دلایا کہ فیصلہ آنے پر تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔

About The Author