کراچی میں جوڈیشل انکریمنٹ نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے محکمہ قانون کے ملازمین نے وزیراعلی ہاوس میں کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ سیکریٹری قانو ن نے گیارہ نومبر تک نوٹی فکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عمل نہ ہوا۔ تو اس سے بڑا دھرنا دیں گے۔
آج سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پہلے ایکشن فلم چلی ۔ پھرمذاکرات ہوئے اور بات بن گئی ۔آٹھ سال سےجوڈیشل انکریمنٹ نہ ملنے پر سراپا احتجاج محکمہ قانون کے ملازمین نے دھرنا ختم کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد محکمہ قانون کے ملازمین نے وزیراعلی ہاؤس جانے کی ٹھان لی۔ مظاہرین ریڈ زون میں پی آئی ڈی سی چوک تک بھی پہنچ گئے۔
مشتعل افراد نے وہاں سے گزرنے والی گاڑی کو روک لیااور سوار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ لاٹھی چارج اور شیلنگ سے رکنے والے نہیں ہیں۔ وزیراعلی ہاؤس سے اعلی عہدیدار یہاں نہ آئے ۔ تو وہ بیرئیرز ہٹاکر سی ایم ہاوس میں داخل ہوجائیں گے۔
وہاں موجود ڈی سی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو وارننگ دے دی ہے کہ کسی شہری پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مظاہرین کے مطالبات وزیراعلی ہاوس تک پہنچا دیئے ہیں۔
بعد میں مظاہرین کو چیف منسٹر ہاؤس بلایا گیا اور وہاں مذاکرات ہوئے۔ کامیاب مذاکرا ت کے بعد محکمہ قانون کے ملازمین کا کہنا تھا کہ سیکریٹری قانون نے گیارہ نومبر تک نوٹی فکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ دھرنا ختم کررہے ہیں۔ لیکن اگر مقررہ تاریخ تک مطالبات منظور اور نوٹی فکیشن جاری نہ ہوا ۔ تو اس سے بڑا دھرنا دیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،