شہریارآفریدی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں سوال کیا کہ مولانا صاحب جب ناموس رسالت کا معاملہ تھا آپ اس وقت کیوں نہیں نکلے؟
وزیر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرکے کہا کہ مولنا صاحب آپ یا آپ کا کوئی عالم میرے ساتھ مناظرہ کر لے۔
شہریارآفریدی نے کہا جے یو آئی ف کے سربراہ سے کہا ’’آپ جو ڈنڈا بردار فورس دکھا رہے ہیں ہم اس سے نہیں ڈرتے۔‘‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک بات ہے رانا ثناالللہ کی تو اب تک ٹرائل شروع نہیں ہوا،جیسے ہی ٹرائل شروع ہو گا ساتھ تمام ثبوت فراہم کر دئے جائیں گے۔
انہوں نے رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرکے کہا آپ وزیر قانون رہے 35 سال اقتدار کے مزے لئے منشیات فروشوں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں ہوئی؟
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،