دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت وی آئی پی قیدیوں سے ملاقات کے لئے بھی پیسے وصول کریگی

لاہورسمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں جدیدطرزکےملاقاتی شیڈزبنانےکافیصلہ بھی کیا گیاہے۔ ملاقاتی شیڈزمیں بلٹ پروف شیشےاوربات چیت کیلئےانٹرکام لگائےجائینگے۔

لاہور: جیل میں ملاقات کرنی ہے تو فیس بھی دینا ہو گی  پنجب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ قیدیوں سے خصوصی ملاقات کیلئے فیسیں مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے کی جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتوں کی فیس  رکھنے کا فیصلہ  کیا ہے ۔ قیدی سے وی آئی پی ملاقات کےلئے 2ہزار تا 5ہزار فیس رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔

لاہورسمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں جدیدطرزکےملاقاتی شیڈزبنانےکافیصلہ بھی کیا گیاہے۔ ملاقاتی شیڈزمیں بلٹ پروف شیشےاوربات چیت کیلئےانٹرکام لگائےجائینگے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتی اور قیدی  انٹرکام کے ذریعے بات چیت کر سکیں گے ۔ ملاقاتی قیدی کو  اگر کچھ دینا چاہیں تو وہ باقاعدہ چیک ہونے کے بعد اسی وقت دیا جاسکے گا۔

2سے3منزلوں پرمشتمل ملاقاتی شیڈزمیں اےسی بھی نصب کئےجائیں گے۔بلٹ پروف شیشوں سےقیدیوں تک منشیات نہیں پہنچائی جاسکےگی۔ابتدائی طورپرلاہورسمیت پنجاب کی8جیلوں میں رواں ماہ کام شروع ہوگا۔

اس حوالے سے  پہلےمرحلےمیں کیمپ،کوٹ لکھپت،ملتان،فیصل آبادسمیت8جیلیں شامل کی گئی ہیں۔

About The Author