مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعید ثروت کی کتاب ”سِک سنگتانی“شائع ہوگئی

کتاب کے پبلشرز جھوک کے مالک اور نامور ادیب و کالم نگار ظہور احمد دھریجہ لکھتے ہیں کہ ”سِک سنگتانی“ سرائیکی شاعری کا ایک نیا درشن ہے ۔

محمد شاہد دھریجہ

ملک کے نامور ناشر جھوک پبلشرز کے زیر اہتمام 128صفحات پر مشتمل سعید ثروت کا سرائیکی میں خوبصورت لب و لہجے کا شعری مجموعہ ”سِک سنگتانی“ کے نام سے شائع ہو گیا ہے ۔

اس خوبصورت شعری مجموعے کی قیمت300/-روپے ہے ۔ یہ مجموعہ کلام جاوا پینٹ کے ڈائریکٹر رضا جاوا کی محبت و معاونت سے اشاعت پذیر ہو کر قارئین ادب تک پہنچا ہے ۔

شاعر سعید ثروت علم و ادب کے مردم خیز خطے سہجہ (رحیم یارخان) سے تعلق رکھتے ہیں اور جتنا عمدہ لکھتے ہیں اُتنی ہی میٹھی گفتگو بھی کرتے ہیں۔

رضا جاوا، اُن کی شاعری کے ذکر میں لکھتے ہیں کہ رنگوں کا اپنا جہان ہے ۔ رنگوں کی اپنی خوشبو اور اپنی چاشنی ہے۔ شاعری بھی رنگ اور خوشبو کا دوسرا نام ہے۔

سعید ثروت شاعر بھی ہیں اور رنگوں کی دنیا سے وابستہ بھی ۔ سعید ثروت کے اس مجموعے میں اُن کی سرائیکی غزلیں ، نظمیں، ڈوہڑے اور چند گیت شامل ہیں۔

شاعر نے انتساب اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے نام کیا ہے ۔

کتاب کے پبلشرز جھوک کے مالک اور نامور ادیب و کالم نگار ظہور احمد دھریجہ لکھتے ہیں کہ ”سِک سنگتانی“ سرائیکی شاعری کا ایک نیا درشن ہے ۔

شاعر اور اس کے سُریلے کلام کے بارے میں امان اللہ ارشد، قاصر جمالی ، ریاض عصمت، شبیر طاہر حمایتی ، اصغر گورمانی اور صفدر بلوچ نے اظہارِ محبت بڑے دلنشیں پیرائے میں کیا ہے ۔

%d bloggers like this: