دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ اسمبلی اجلاس: شاہ لطیف ؒکو خراج عقیدت پیش کرنے کی درخواست متفقہ طور پر منظور

اسمبلی اجلاس میں صوبے حکمران جماعت پیپلزپارٹی سمیت جی ڈی اے ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بھی شاہ لطیف ؒ  کوخراج عقیدت پیش کیا۔

کراچی: آج سندھ اسمبلی میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے دو سو چھہتر ویں عرس کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرنے کی مشترکہ قرار داد متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی۔

اسمبلی اجلاس میں صوبے حکمران جماعت پیپلزپارٹی سمیت جی ڈی اے ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بھی شاہ لطیف ؒ  کوخراج عقیدت پیش کیا۔

آج ایوان میں شہریوں کو کتے کے کاٹنے کی گونج سنائی دی۔اپوزیشن اراکین نے سگ گزیدگی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کردیا۔

پی ٹی آئی رکن نے عباسی شہید اسپتال میں کتے کاٹنے پر لگائی جانے والی ویکسین کی عدم دستیابی پرشکوہ کر ڈالا۔ صوبائی وزیرصحت بولیں کہ عباسی شہید اسپتال میرے ماتحت نہیں یہ جاکر میئر سے معلوم کریں۔

ایوان میں محکمہ صحت کے وقفہ سوالات   کے دوران  شہرمیں سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوۓ واقعات پر ارکان اظہار افسوس بھی کیا گیا۔

تحریک انصاف کے رکن سعید آفریدی نے  کہا کہ  گذشتہ رات ایک پولیس افسر  سمیت تئیس افراد کتے کے کاٹنے کے باعث عباسی شہید اسپتال پہنچے تو اسپتال میں ویکسین ہی دستیاب نہیں تھی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذارا پیچوہو کا کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال محکمہ صحت کے ماتحت نہیں۔ میئر کراچی سے پوچھا جائے۔

ڈپٹی اسپییکرنے سندھ اسمبلی کا اجلاس اٹھارہ اکتوبربروزجمعہ دوپہردو بجے تک ملتوی کردیا۔

About The Author