لاہور: خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے اے سی سی کی جانب سے پہلی بار ویمن کوچنگ کورس کا انعقاد کرایا جا رہا ہے ، تین روزہ کوچنگ کورس سترہ اکتوبر سے شروع ہو گا۔
ویمن کوچنگ کورس کا انعقاد نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ چار پاکستانی خواتین اے سی سی لیول ون ویمن کوچنگ کورس میں شرکت کریں گی۔
قومی کرکٹر فریحہ محمود اور گلگت سے تعلق رکھنے والی تسلیم بانو پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ ایبٹ آباد کی رہائشی عاتکہ صابر خان اور راولپنڈی کی شہلا بی بی بھی کورس میں حصہ لیں گی۔
سترہ سے انیس اکتوبر تک جاری رہنے والے کورس میں افغانستان، بحرین، ہانگ کانگ اور ایران کی خواتین کوچز شریک ہونگی۔
کویت، ملائشیا، مالدیپ، بھوٹان، اومان اور متحدہ عرب امارات کی خواتین کوچز بھی کورس میں شرکت کریں گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،