مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ریاست میرے والد کی گرتی صحت کو میری پارٹی پر دباؤ بڑھانے کے لئے استعمال کررہی ہے، بلاول بھٹو

ٖسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگست سے کسی بھی فرد جرم کے بغیر قید میرے والد ابھی تک طبی سہولیات کے منتظر ہیں ۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ریاست میرے والد کی گرتی صحت کو میری پارٹی پر دباؤ بڑھانے کے لئے استعمال کررہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگست سے کسی بھی فرد جرم کے بغیر قید میرے والد ابھی تک طبی سہولیات کے منتظر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خود حکومت کے ماتحت سرکاری ڈاکٹروں نے صدر آصف علی زرداری کی خرابی صحت سے متعلق متعدد رپورٹس دیں،سرکاری ڈاکٹروں کی رپورٹس میں صدر زرداری کو جیل میں طبی سہولیات اور اسپتال منتقل کرنے کی سفارشات موجود ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر زرداری کو طبی سہولیات نہ دے کر بنیادی انسانی حق سے ان کو محروم کیا جارہا ہے، نہ صرف انہیں اسپتال نہیں لے جایا گیا بلکہ فریج تک مہیا نہیں کیا گیا کہ وہ اپنی انسولین اور دیگر دوائیں رکھ سکیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے خبردار کیا کہ اگر خدانخواستہ میرے والد کو کچھ ہوا تو میں اس حکومت کو ذمہ دار سمجھوں گا،ان تمام اوچھے حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود ہم اپنے اصول اور جمہوری جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

%d bloggers like this: