دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے تین سو اٹھاسی ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کرلیا

لاہور:پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے تین سو اٹھاسی ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کرلیاہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس سماجی شعبہ کیلئے مختص فنڈز بڑھا کراکتالیس فیصد کردیا گیا ہے۔ 

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے ملاقات کی، ملاقات میں ہاشم جواں بخت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو محکمہ خزانہ کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی، بچت اور کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوسوانہتر ارب روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال کا ہدف چوالیس عشاریہ چھ فیصد زائد ہے ۔

سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے گزشتہ برس بتیس فیصد فنڈز رکھے گئے تھے ، رواں مالی سال کے اختتام پر پنجاب کے پاس دو سو تیئیس ارب روپے سرپلس ہوں گے ۔

مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے مختلف اداروں کی استعدادکار میں اضافے کیلئے تنظیم نو کے کام کا آغاز کردیا ہے ،،، پہلے مرحلے میں واساز کی تنظیم نو کی جائے گی جس پر اگلے 2 سے 3 برس میں عملدرآمد ہوگا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے رجسٹرڈ ٹیکس پیئرز کی تعداد میں انیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

About The Author