دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رابعہ شہزاد کی ویٹ لفٹنگ میں ایک اور کامیابی ،سلور کے بعد گولڈ میڈل بھی حاصل کرلیا

رابعہ شہزاد نے برطانیہ میں بنا کسی کوچ کی سرپرستی میں دو انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور سلور اور گولڈ میڈل جیت کردنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نےبرطانیہ میں تاریخ رقم کردی۔انہوں نے بنا کسی کوچ کی سرپرستی کےکارڈف میں ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل اورہیمپشائرویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے انتھک محنت کرکے نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیاہے۔

انہوں نے برطانیہ میں لگاتار دو ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپس میں سلوراور گولڈ میڈل حاصل کیے۔

رابعہ شہزاد نے کارڈف میں ہونے والی ویلش ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا،جس میں انہوں نےلوئسٹ ویٹ49 کلو کیٹگری میں 50 کلو تک وزن اٹھاکر سلور میڈل حاصل کیا۔

اگلے دن ہیمپشائر میں ہونی والی ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ پوائنٹس لے کر گولڈ میڈل حاصل کرکے دنیا کو حیران کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کا ایک اور کارنامہ، ویلش اوپن میں سلور میڈل جیت لیا

رابعہ شہزاد نے برطانیہ میں بنا کسی کوچ کی سرپرستی میں دو انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور سلور اور گولڈ میڈل جیت کردنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

اس کامیابی پر انہیں برطانیہ میں بہت سراہا گیا،،رابعہ مستقبل میں اوربھی ایونٹس میں کامیابی سمیٹ کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔

About The Author