دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا اکرم درانی کی نیب میں ایک اور پیشی

سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور بطور وزیر اختیارات کے ناجائز استعمال پر دوبارہ نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ۔

اسلام آباد: سابق وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی کی نیب راولپنڈی میں ایک اور پیشی ہوئی ہے ۔ قومی احتساب بیورو نے نیا سوال نامہ تھما کر جے یو آئی رہنما سے دس روز میں جواب طلب کر لیا ۔

سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور بطور وزیر اختیارات کے ناجائز استعمال پر دوبارہ نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ۔

اکرم درانی ایک گھنٹہ تک نیب دفتر میں موجود رہے اور نیب کے سوالوں کا تحریری جواب جمع کرایا ۔

ذرائع کا کہناہے کہ  سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ  کے بعد تفتیشی افسر نے اکرم درانی کو ایک اور سوال نامہ تھما دیا ۔

نیب نے اکرم درانی کو دوسرے سوال نامے کا تحریری جواب دس روز میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے واپس جانے کی اجازت دے دی۔

About The Author