نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے گھریلو مرغبانی اسکیم کا افتتاح کردیا، 200خواتین میں 5، 5مرغیاں تقسیم

محمود خان نے کہا کہ عمران خان کے ویژن پر ہنسنے والے حقیقت دیکھ لیں۔ پاکستان ترقی کررہا ہے ۔  مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتیں انتظار کریں۔

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہاہے کہ  وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا مذاق اڑانے والے دیکھ لیں آج ان منصوبوں کو عملی جامعہ پہنا دیا گیا ہے۔

پشاور میں گھریلو مرغبانی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فضل الرحمان کی طاقت کل عوام نے دیکھ لی اگلے باری بھی پی ٹی آئی کامیاب ہوگی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ منصوبے گھریلو مرغبانی پر باقاعدہ کام شروع کردیاہے ۔ جس کے لیے ابتدائی طور پر 200 خواتین میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ تقسیم کردیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی محمود خان نے اپوزیشن جماعتوں کو خوب آڑے ہاتھو لیا۔ محمود خان نے کہا کہ عمران خان کے ویژن پر ہنسنے والے حقیقت دیکھ لیں۔ پاکستان ترقی کررہا ہے ۔  مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتیں انتظار کریں۔

تقریب سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ  عمران خان پاکستان میں امید کی علامت ہیں ۔ گزشتہ دس سالوں سے پاکستان میں کرپٹ افراد حکومت میں تھےپہلی مرتبہ صاف ستھری حکومت آئی ہے۔

تقریب سے وزیراعظم  کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے صوبے کے تمام افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس پر 80 کروڑ کی لاگت آئے گی۔

About The Author