مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی پنجاب کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور:  آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لیے وزیراعلی پنجاب کی اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے ۔ وزیراعلی پنجاب کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے حکومت کو آزادی مارچ کے حوالے سے دانشمندی سے نمٹنے کا مشورہ دے دیاہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے آزادی مارچ پر تشویش کا بھی اظہار کیا اور مشورہ دیا کہ حکومت کو آزادی مارچ کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ملکی مفاد میں فیصلے کئیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت حکومت معاملہ فہمی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔

چوہدری شجاعت حسین مولانا فضل الرحمان سے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے علاوہ بھی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو اس ضمن میں مفید مشورے دیے۔

%d bloggers like this: