لاہور: آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لیے وزیراعلی پنجاب کی اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے ۔ وزیراعلی پنجاب کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے حکومت کو آزادی مارچ کے حوالے سے دانشمندی سے نمٹنے کا مشورہ دے دیاہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے آزادی مارچ پر تشویش کا بھی اظہار کیا اور مشورہ دیا کہ حکومت کو آزادی مارچ کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ملکی مفاد میں فیصلے کئیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت حکومت معاملہ فہمی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔
چوہدری شجاعت حسین مولانا فضل الرحمان سے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے علاوہ بھی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو اس ضمن میں مفید مشورے دیے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،