نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسٹاک مارکیٹ: ٹریڈرز نے منافع کی شرح کم کرنے پر کام بندکردیا

ایس ای سی پی کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے خلاف اسٹاک ٹریڈرزنےاحتجاجا کام بند کرتےہوئےہڑتال کردی اورٹریڈنگ ہال سےباہرآگئے۔

کراچی: ڈیڑھ ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں چھ  ہزارپوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ مارکیٹ میں بہتری آئی لیکن ٹریڈرزنےمنافع کی شرح کم کرنےپرکام بند کردیا اورٹریڈنگ ہال سےباہرآگئے۔

نئےقواعدکےتحت شئیرزکی قیمت کی مناسبت سے کميشن ميں تبديلی کردی گئی۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نےنیانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایس ای سی پی کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے خلاف اسٹاک ٹریڈرزنےاحتجاجا کام بند کرتےہوئےہڑتال کردی اورٹریڈنگ ہال سےباہرآگئے۔

نئےنوٹیفکیشن کےمطابق  ہرايک سے10روپےکےشيئرپر6پيسے۔۔۔10سے25روپےکےشيئرپر8 پيسےکميشن مقررکرديا گيا۔25 سے50روپےفي شيئر پر 12 پيسے کميشن  ہوگا۔ جبکہ50سے100روپےکےشيئرپر15پيسے کميشن مقررکردياگيا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈرزکی ہڑتال کےبعد کاروبارمیں مسلسل مندی دیکھی گئی اورانڈیکس 2 سوسےزائد پوائنٹس تک گرگیا جو آغازمیں مثبت پوائنٹس کےساتھ ٹریڈ کررہا تھا۔

About The Author