کراچی : پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بچوں سمیت 13 مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
احتساب عدالت میں آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے تفیشی افسر سے استفسار کیا کہ ریفرنس میں مفرور ملزمان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟
عدالت کی طرف سے کئے گئے سوال پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ مفرور ملزمان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
احتساب عدالت نے ریفرنس میں تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،