دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پروگریسو اسٹوڈنٹس فیڈریشن اسلام آبادکے زیر اہتمام اسٹڈی سرکل آج فاطمہ جناح پارک میں ہوگا

اس اسٹڈی سرکل میں طلبہ احتجاج کی سماجی معاشی اور تاریخی وجوہات اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر بات چیت ہو گی۔

اسلام آباد: پروگریسو اسٹوڈنٹس فیڈریشن اسلام آباد آج  بروز ہفتہ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں ہونے والے سانحے اور طلبہ احتجاج کے موضوع پر ایک اسٹڈی سرکل کا انعقاد کر رہی ہے۔

اس اسٹڈی سرکل میں طلبہ احتجاج کی سماجی معاشی اور تاریخی وجوہات اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر بات چیت ہو گی۔

یہ اسٹدی اسرکل بروز ہفتہ 12 اکتوبر شام 4 بجے ایف نائین پارک (ایف-10 کے سامنے) منعقد ہو گا، اس کو عمار رشید لیڈ کریں گے اور اس میں اسلام آباد کے دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ شرکت کریں گے۔

اُن تمام طلبہ اور دیگر ساتھیوں کو شرکت کی دعوت ہے جو طلبہ کے حقوق اور پاکستان میں تعلیمی اصلاحات پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

مزید تفصیل کے لئے اس لنک پر کلک کریں

About The Author