دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے اولمپکس کوالیفائر کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق رضوان سینیئر ٹیم کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں جبکہ عماد بٹ کو ٹیم کا وائس کپتان بنایا گیا  ہے۔

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف )نے اولمپکس کوالیفائر کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق رضوان سینئر ٹیم کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں جبکہ عماد بٹ کو ٹیم کا وائس کپتان بنایا گیا  ہے۔

دیگر  کھلاڑیوں میں گول کیپر  امجد علی اور محمد وقار کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔

اسی طرح  مبشر علی، رضوان علی، معین شکیل اور تصور عباس بھی ٹیم  شامل ہونگے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں راشد محمود، ابوبکر، اظفر یعقوب، اعجاز احمد عمر بھٹہ، رانا سہیل، علی شان، رانا وحید۔ غضنفر علی اور حماد انجم شامل ہیں ۔

قومی ہاکی ٹیم اولپمکس کوالیفائنگ راونڈ میں ہالینڈ سے مدمقابل آئیگی ۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہالینڈ کیخلاف میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ایمسٹرڈیم میں شیڈول ہیں ۔

About The Author